Skip to product information
1 of 1

Bookstore JQU

خطبات حکیم الامت - Khutubat Hakeemul Ummat

خطبات حکیم الامت - Khutubat Hakeemul Ummat

Regular price $240.00 CAD
Regular price Sale price $240.00 CAD
Sale Sold out

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ آپ کے مواعظ دین کی صحیح فہم اور عمل مستقیم اور اصلاح نفس کے لئے ایک عظیم ذخیرہ ہیں جو علمائے کرام اور عوام الناس دونوں کے لئے یکساں مفید ہیں ۔

یہ خطبات حکیم الامت کا اعلیٰ جدید ایڈیشن آپکے سامنے ہے ۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی نگرانی میں خطبات میں جہاں کہیں حدیث موجود تھی اُسکی تخریج و تعلیق کی گئی ۔ حضرت کی توجہات کی برکت سے مولانا احسان اللہ پشینی صاحب نہایت اچھے اسلوب سے تخریج و تعلیق اور تصحیح کا کام انجام دیا ہے ۔

نیز اس ایڈیشن میں خاص طور پر فارسی اشعار کا ترجمہ، عنوانات اور پیراگرافی کا اہتمام اور ہر وعظ کا “خلاصہ وعظ” کا بھی اہتمام کردیا گیا ہے جس کے سبب ان خطبات کو سمجھنا پہلے سے زیادہ آسان ہوگیا ہے ۔

۔”یہ خطبات اتنی اہمیت کے حامل ہیں کہ مفتی تقی عثمانی صاحب نے فرمایا کہ میرے سرہانے ایک جلد انہی خطبات کی رکھی رہتی ہے ۔ اور ایک موقع پر آپ نے ارشاد فرمایا کہ علمائے کرام بالخصوص نئے فضلائے کرام کو یہ خطبات پڑھنی چاہئیں ان کو پڑھے بغیر فقہ و فہم میں اضافہ نہیں ہوسکتا ۔ فرمایا کہ میں فضلائے کرام کے لئے اس کو لازم قرار دیتا ہوں”۔

Materials

Shipping & Returns

Dimensions

Care Instructions

View full details
  • Hassle-Free Exchanges